اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ نظام نے پاکستان پر بزدلانہ حملے کا جشن منانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔.
اداکارہ آمنہ نظام نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پہلگام حملے کا بدلہ پاکستان پر حملہ کر کے لیا گیا ہے انہیں سچ نہیں بتایا گیا۔.
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلہ کا حل سمجھا ہے جبکہ بہت سے سوالات کے جوابات ابھی باقی ہیں۔.ا
ٓمنہ نظام نے ہندوستان کے بگڑتے ہوئے معاشی حالات کو یاد کرتے ہوئے کہا، "جنگ کبھی امن نہیں لاتی۔. میں اس کی حمایت نہیں کرتی "اداکارہ کے بیان کو سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے غنڈوں نے بالکل پسند نہیں کیا اور انہوں نے اداکارہ کو قتل کرنے کی دھمکی کا سہارا لیا۔.
جس پر اداکارہ آمنہ نظام نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔.
یاد رہے کہ ملیالم اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ’’گینگز آف 18‘‘ سے کیا اور انجام پتھیرا، ترکیش تھراکم اور پٹا پاکل میں اہم کردار ادا کیا۔.اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی ریئلٹی شو ‘نکا نیکن سے بھی شہرت حاصل کی اور بعد میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پرفارم کیا۔