85
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارت گھبرا گیا، بزدل بھارتی فوج نے شہری آبادی پر گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید ہو گئے۔.
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
. خوف و ہراس کا شکار ہندوستانی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رتہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔.سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں 5 شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے۔.
بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔.دوسری جانب پاکستانی فوج دشمن کی جارحیت کا جواب دینے میں مصروف ہے۔. پاکستانی فوج کے جوابی حملے نے بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کر دیا ہے۔.