اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی ڈرون دن کی روشنی میں ہندوستانی دارالحکومت دہلی پہنچے اور نچلی سطح پر پرواز کرتے رہے جس سے ہندوستانی سیکورٹی فورسز گھبرا گئیں۔.
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ” بنیاں المرصوص شروع کیا ہے جس کے بعد پاکستانی ڈرون بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پر اڑتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔.
اطلاعات کے مطابق پاکستانی ڈرون نئی دہلی پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں جس سے بھارتی دارالحکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔.
سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرون کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام کے بارے میں سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔.
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔. ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح 1 میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھانکوٹ ایئر بیس اور برہموس میزائل کا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔.
پاکستانی فوج اس کارروائی کو دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کا منظم اور ٹھوس ردعمل قرار دے رہی ہے، جب کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔.واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ایک موثر اور بھرپور جوابی کارروائی شروع کی ۔