متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں کو ملانے کیلئے ٹرین سروس کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ای کی ریاستوں کو ملانے والے اماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں مسافر سروس شروع کی جا رہی ہے۔

دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل ملک بھر کے ساتوں امارات کو جوڑ دے گی اور پڑوسی ممالک جیسے سعودی عرب اور عمان کو بھی جوڑے گی۔یہ منصوبہ اماراتی ریاستوں ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ کے اسٹیشنوں کے ذریعے مسافروں کی سروس شروع کرنے جا رہا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار، آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرے گی۔متحدہ عرب امارات میں رہنے والے لوگوں کے لیے یہ ریل نیٹ ورک مختلف امارات تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔
ٹرین کے اہم اسٹیشن
ابوظہبی
خلیفہ سٹی اور الرویس کے قریب اسٹیشن رہائشی، صنعتی اور ابوظہبی ہوائی اڈے کے علاقوں کو جوڑیں گے۔
دبئی
اتحاد ٹرین کا مرکزی اسٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں جمیرہ گالف اسٹیٹ کے قریب واقع ہوگا، جو بڑی شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔
شارجہ
یونیورسٹی سٹی کے قریب اسٹیشن طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے سہولت فراہم کرے گا اور شارجہ ایئرپورٹ کے قریب ہوگا۔
فجیر ہ
سکم کے علاقے میں واقع یہ اسٹیشن مشرقی علاقے کو باقی اماراتی ریاستوں سے جوڑے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں