29
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے عالمی امور میں سیکرٹری آف اسٹیٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔.
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مزید وسعت دیتے اور کینیڈا کے جاری ترقیاتی تعاون کے پروگراموں کے مواقع بڑھانے اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
.
اس سلسلے میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے باہمی فائدے کے لیے زراعت، توانائی، آئی سی ٹی، کان کنی اور سیاحت کے شعبوں کی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔