اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) مارشل آرٹس اسٹار اور مشہور اداکار جیکی چن نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد جاسوس تھے اور ان کی والدہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھیں۔
ایک انٹرویو میں 71 سالہ سپر اسٹار جیکی چن نے کہا کہ انہیں 40 سال کی عمر میں معلوم ہوا کہ ان کے والد چارلس چن دراصل جاسوس تھے۔
جیکی کے مطابق ایک دن اس کے والد نے گاڑی چلاتے ہوئے اس سے کہا، بیٹا، میں بوڑھا ہو رہا ہوں ، اور ہو سکتا ہے کہ میں ایک دن جاگ نہ سکوں
اس لیے میں آپ کو ایک راز بتا رہا ہوں آپ کا اصل نام چن نہیں ہے اور میں جاسوس ہوں۔ جیکی نے کہا کہ وہ اس انکشاف سے بے حد حیران ہوئے اور کچھ عرصے تک اسے سمجھ نہیں سکے۔
.ان کے والد کی خفیہ زندگی اور ان کی والدہ کی ماضی کی منشیات کی اسمگلنگ اور جوئے کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم "ٹریسز آف دی ڈریگن” بنائی گئی ہے۔.
یاد رہے کہ جیکی چن نے 1995 میں "رمبل ان دی برونکس” سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اب وہ "کراٹے کڈ: لیجنڈز” میں اپنے مشہور کردار مسٹر ہان کے طور پر واپس آئے ہیں۔
12