کینیڈا کا سب سے بڑا ملٹی اسپورٹ ایونٹ سمر گیمز 8 اگست سے شروع ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا سمر گیمز 2025 کا انعقاد 8 سے 25 اگست تک سینٹ جانز، نیو فاؤنڈ لینڈ اینڈ لیبرڈور میں ہو گا۔

ایونٹ کینیڈا کا سب سے بڑا ملٹی اسپورٹ ایونٹ ہے جس میں 17 کھیلوں کے 240 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ اس بار خواتین کا بیس بال اور آرٹسٹک سوئمنگ پہلی بار شامل کی گئی ہیں۔4000 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ،سمر گیمز میں کل 240 ایونٹ ہوں گے ۔اس میں 17 گیمز جن میں آرٹسٹک سوئمنگ ) ،خواتین کا بیس بال ، مردوں اور خواتین کا رگبی سیونز ، سویمنگ ، ایتھلیٹکس ، ساکر، باسکٹ بال ، والی بال ، بیچ والی بال، ٹینس ، سوفٹ بال ، ڈائیونگ ،کینو کایاک ،سائیکلنگ ،وائلڈ لیکروس ، ریسلنگ ، سائلنگ شامل ہیں
ایونٹ کے دوران مختلف کھیلوں کی میزبانی کے لیے سینٹ جانز اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں 22 مقامات مختص کیے گئے ہیں میری براؤنز سینٹر : افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی کرے گا،فورٹس کینیڈا گیمز کمپلیکس ایتھلیٹکس اور ساکر کے میچز کا میزبان ہو گا ۔
کویڈی ویڈی جھیل کینو اور کایاک ریسز کے لیے منتخب ،میموریل یونیورسٹی کھیلوں کے علاوہ کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کرے گی ۔
یہ ایونٹ نیو فاؤنڈ لینڈ اینڈ لیبرڈور کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گااس ایونٹ سے : متوقع طور پر \$120 ملین سے زائد کا فائدہ،70سے زا4زائد فل ٹائم ملازمتیں فراہم ہوں گے اس کے علاوہ 5000 سے زائد رضا کار اس ایونٹ کا حصہ بنیں گے ۔ ایونٹ کے ذریعے نیو فاؤنڈ لینڈ اینڈ لیبرڈور کی منفرد ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیا جائے گا۔ مزید برآں، حکومت کینیڈا نے اس ایونٹ کے لیے \$19 ملین سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کا مقصد مقامی کمیونٹی کی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com