اردوورلڈ کینیڈا( ویب ن یوز)امریکہ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا چاہیے یا اس کے نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لوٹیٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کو معاہدے کے لیے تفصیلی دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔
امریکی صدر روس اور یوکرین کے بارے میں پر امید ہیں، یوکرین نے حملوں سے قبل روس کو مطلع نہیں کیا تھا۔
یوکرین کے مطابق روس پر 117 حملے کیے گئے تھے، ، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرین کے حملے کا علم نہیں تھا۔
کیرولین لوئٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور چین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہونے والی ہے۔
امریکہ میں غیر قانونی باشندوں کو ملک بدر کیا جائے گا اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو ویزا منسوخ کرنے کا حق ہے۔. ائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ کو امداد جاتے دیکھنا چاہتے ہیں۔.