پاسداران انقلاب کا اسرائیل پر خیبر میزائلوں سے حملوں کا اعلان 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت کی جا رہی ہے۔

میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اسرائیلی فوجی اڈے اور اسرائیلی ہتھیاروں کی تیاری کی سہولیات شامل ہیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے اسرائیل ایران اور فلسطینیوں پر بمباری کرتا ہے۔آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ معصوم خون بہانے کا بدلہ ہے۔پاسداران انقلاب نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایران کی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے جس پر حملہ کرنے کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائے گا کہ جلد ہی اسرائیل پر خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔