14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی لورا اکرم کو ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں شکست ، فائنل کی دوڑ سے باہر
سیمی فائنل میں لورا اکرم کو منگولیا کی میخداما ایرڈیندالی کے ہاتھوں پوائنٹس پر شکست ہوئی، منگول باکسر نے 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی لورا اکرم کو جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسی کا تمغہ دیا گیا ہے۔برطانوی نژاد پاکستانی لورا اکرم پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں جنہوں نے ورلڈ باکسنگ چیلنج میں کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دے کر تمغہ جیتا۔