نواز شریف برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج واپس پاکستان پہنچیں گے 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) نواز شریف برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج پاکستان واپس آئیں گے۔

نواز شریف دو ہفتے تک برطانیہ میں رہے جس کے دوران نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا،لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں۔

حکومت پاکستان بہترین کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہو رہی ہے، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مذہبی اور ثقافتی ہیں اور ایران کے معاملے پر پاکستانی حکومت کا موقف سچائی پر مبنی ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کے لیے ہے، مسلم لیگ ن کے بیرون ملک مقیم کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔