کینیڈا اور امریکہ کے درمیان نئے دفاعی اور اقتصادی معاہدے کے امکانات

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے یورپی یونین کے صدران کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان نئے دفاعی اور اقتصادی معاہدے کے امکان موجود ہیں، لیکن اس کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔

جون میں کارنی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نئے معاہدے پر ۳۰ دن کے اندر مذاکرات مکمل کیے جائیں گے
کارنی نے واضح کیاکہ ہم ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں، لیکن صرف اسی صورت میں منظوری ہوگی جب یہ کینیڈا کے مفاد میں ہو۔ صحیح معاہدہ ممکن ہے، لیکن کوئی چیز یقینی نہیں۔
ممکن نئے معاہدے کے تحت کینیڈا کو امریکی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور تجارتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ معاہدہ مؤثر اور دوطرفہ مفادات پر مبنی ہو۔
کینیڈا امریکہ کے ساتھ دفاعی منصوبوں، فوجی مشقوں، اور سکیورٹی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
کارنی کا اصرار ہے کہ معاہدہ جلدی نہیں، بلکہ ‘صحیح’ اور ‘مستحکم’ ہونا چاہیے، جس میں کینیڈا کے دفاع و اقتصادی مفادات کا تحفظ ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔