شمال مشرقی کیلگری میں دلا ہلا دینے والا سانحہ ،گھر میں آتشزدگی ، باپ اور 9 سالہ بیٹی ہلاک

اردو ورلڈ کینیدا ( ویب نیوز )  شمال مشرقی کیلگری کی تاراڈیل کمیونٹی میں افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک باپ اور اس کی 9 سالہ بیٹی آگ کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ اس سانحے نے پورے علاقے کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

واقعہ صبح 1:30 بجے سے کچھ پہلے ترالکے وے NE پر پیش آیا جب ایک پڑوسی نے 911 پر کال کر کے اطلاع دی۔ کیلگری فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی دو منزلہ مکان کی دونوں منزلوں کو شعلوں میں لپٹا ہوا پایا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا، جس پر CFD نے فوری طور پر دوسرے درجے کا الارم جاری کر دیا۔
بٹالین چیف اسکاٹ کووان کے مطابق، گھر کے اندر اس وقت چھ افراد موجود تھے۔ فائر فائٹرز نے جان پر کھیل کر ریسکیو آپریشن انجام دیا، اور کئی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے۔ پڑوسی، اعتبار محمد نے اس دل دہلا دینے والے منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "فائر فائٹرز نے دروازے توڑ دیے اور آگ میں کود پڑے۔ انھوں نے لڑکی کو اٹھا کر باہر نکالا۔ یہ واقعی بہت بہادری کا کام تھا۔”بدقسمتی سے 50 سالہ سنی گل اور ان کی بیٹی، 9 سالہ ہرگن گل، اس سانحے میں جانبر نہ ہو سکے۔ ہرگن کو نازک حالت میں البرٹا چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
متاثرہ خاندان کی والدہ، سوکی گل، اور 17 سالہ بیٹا، روہن پریت گل، دوسری منزل سے کھڑکی توڑ کر چھت پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں سے فائر فائٹرز نے انھیں ریسکیو کیا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا ہے لیکن ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔تہہ خانے میں موجود دو بالغ افراد نے دھوئیں کی بو محسوس ہوتے ہی باہرنکل گئے اور محفوظ رہے۔
کیلگری فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ مرکزی منزل سے شروع ہوئی اور تاحال اس کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی شواہد کی بنیاد پر حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو غیر مجرمانہ نوعیت کا واقعہ تصور کیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ آگ کی تباہ کاری کتنی تیزی سے انسانی جانیں نگل سکتی ہے، اور فائر سیفٹی کی آگاہی کس قدر اہم ہے۔ متاثرہ خاندان اور پوری کمیونٹی اس صدمے میں ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com