141
گزشتہ 12 روز کے دوران عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 37 سینٹس فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 77.78 ڈالر سے بڑھ کر 82.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم نے قیمتوں پر کام شروع کر دیا ہے، اوگرا قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات 31 جنوری تک بھجوائے گا۔