جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر رہنمائوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنما ئوں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکومت کی شکایت پر تھانہ سی ٹی ڈی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب، حماد اظہر کو نامزد کیا گیا

امجد نیازی، خرم نواز، اسد قیصر، عامر کیانی، ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا، جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کو آگ لگانے، پتھرا  ئوکرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا  سرکاری گاڑی کو  بھی نقصان پہنچا۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پستول، 20 ہزار روپے، 8 پولیس اہلکاروں کی اینٹی رائٹ کٹس چوری کر لی گئیں۔

دوسری جانب سرکاری املاک اور پولیس کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جو وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے پولیس کی 15 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔ جس میں دو گاڑیوں اور دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے تھانہ لوہی بھیر کی پک اپ اور اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ قیدیوں کی دو بسوں، فیصل آباد کانسٹیبلری کی دو بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کے شیشے ٹوٹ گئے، اسی طرح لاٹھی چارج اور پتھرائو سے پولیس کی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس، ایف سی پر چاروں طرف سے پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جس کے شیل پولیس نے جمع کر لیے ہیں، جن کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے کہ یہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کہاں سے لائے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا