ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے اپنے کیسز 30 اپریل تک ختم کرالیں ،شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت 30 اپریل تک اپنے کرپشن کیسز ختم کر ا لیں ورنہ انہیں اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا، پھر الیکشن کمیشن جا نے اور سپریم کورٹ جا نے، عمران کو طاقت سے نہیں ہٹایا جا سکتا، نگران حکومت 90 دنوں میں ختم. 13 کے گروپ کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے لیے ممبرز بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی، توپ نہیں، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ کر مر رہا ہے۔ گرفتاری روک دی گئی ۔، کل فائل کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی دکھا دی ہے، دونوں پاکستان سے معاشی ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار 3 ماہ تک مذاکرات مکمل نہ کر سکے۔ مئی تک ٹھنڈی چھا ئوں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

ہمیں فالو کریں