بنگلہ دیش میں شوبز ستاروں کے میچ میں جھگڑا ہوگیا، کئی لوگ زخمی ، ویڈیو وائرل

میرپور کے شاہد سہروردی انڈور اسٹیڈیم میں گروپ مرحلے کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تصادم ہوا۔
پروڈیوسر مصطفی کمال راج اور دیپانکر دیپن کی ٹیموں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد ساڑھے 11 بجے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں جھگڑا ہو گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

 

اس دوران اداکارہ راج ریپا نے الزام لگایا کہ پروڈیوسر مصطفی کمال راج اور اداکار شریف فل راج نے وہاں ہاتھ اٹھائے، انہوں نے میچ میں تشدد کے واقعے کی تحقیقات اور ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا۔
دیپانکر دیپن کی ٹیم کے کھلاڑی نائک جوئے چودھری نے کہا کہ پروڈیوسر راج نے اداکار منوج پرمن کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جبکہ انہوں نے منتظمین پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا۔

 

ہمیں فالو کریں