191
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع این ٹی ڈی سی کے 220 کلو واٹ گرڈ سٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے گرڈ سٹیشن کا کنٹرول پینل بری طرح متاثر ہوا۔ شہر اور گردونواح میں بجلی منقطع ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
آگ پر قابو پانے کے لیے 5 ریسکیو گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ اہلکاروں نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد فیسکو کے گرڈ سٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ تباہ شدہ، متاثرہ گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی بحال کی جا رہی ہے۔