چینی صدر کا صدر مملکت عارف علوی کو فون، پاکستان میں بم حملوں کی مذمت

چینی صدر نے حالیہ بم دھماکوں پر صدر ڈاکٹر عارف علوی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، چین کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور چین قومی استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔

ہمیں فالو کریں