اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس مال میں اتوار کو آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹورس مال کی تیسری منزل پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب لوگ بڑی تعداد میں مقبول مقام کی طرف جارہے تھے۔
معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں شاپنگ مال پہنچ گئی ہیں۔
سینٹورس مال اسلام آباد کا معروف شاپنگ سنٹر ہے مذکورہ مال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے
مال میں خریداری کرنے والے لوگوں کا بڑا ہجوم ہوتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام لوگوں کو بحفاظت مال سے نکال لیا گیا ہے
سرچ آپریشن جاری ہے۔
مال میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ٹیم مال کے اندر سرچ آپریشن کر رہی ہے۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 9, 2022