سالانہ مہنگائی کی شرح 29.42 ہوگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی بی ایس نے مہنگائی کے حوالے سے

اعداد و شمار جاری کر دئیے جن کے مطابق خوراک اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے

باعث مہنگائی کی سالانہ شرح 29.42 فیصد  تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، 29 اشیاء کی قیمتوں میں بڑھ گئیں

یاد رہے گزشتہ ہفتے یہ شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں

بتایا گیا تھا کہ ٹماٹر، آلو اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی ہوئی

یہ شرح 8 فیصد رہی۔ دسمبر کو ختم ہونے والے آخری ہفتے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

پاکستان میں 50سالوں میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈکی گئی 

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا۔

سیلاب کے بعد ٹماٹر 225 روپے فی کلو دستیاب تھا لیکن اب اس کی قیمت میں 60 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سندھ سے نئی فصل کی آمد ہے

موسم کی خرابی کے باعث دسمبر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں

شرح سود میں اضافہ، معاشی مسائل مزید بڑھیں گے

حساس قیمت  (SPI) ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیاء کی

قیمتوں کا پتہ لگاتا ہے۔

رواں  ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com