ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے اس کا نام ‘امیڈ پاکستان ہوگا اور اس خصوصی پرواز میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے قیام کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ سابق وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں شیڈول ہیں، وہ 3 روز دبئی میں قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی اور آدھے گھنٹے بعد لاہور روانہ ہوگی، جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
440