آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومتی ملکیتی ادارے معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں، اس لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کیا جائے یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز ختم کرکے بی آئی ایس پی کے سالانہ بجٹ میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
انڈسٹریز پروڈکشن کے ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، نگران حکومت کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔
599
