اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کل صبح ساڑھے 11 بجے پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ ہوگیا
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ .
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث کیسز کی سماعت کرنے والا بنچ آج اچانک ڈی لسٹ ہوگیا تھا جس کے باعث بنچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام کیسز بھی ڈی لسٹ کردیئے گئے تھے۔
ڈی لسٹ کیے گئے بنچ نے آج 12 اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی، بنچ نمبر ایک کو ڈی لسٹ کرنے کے بعد بنچ نمبر 2 کے کیسز کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ .