اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تین رکنی مذاکراتی کمیٹی میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد حسین چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہوں گے۔
مذاکرات ایک ڈھونگ ہے،الیکشن ہونگے، آئین جیتے گا، شیخ رشید
دوسری جانب حکومتی ارکان اعظم نذیر تارڑ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کرکے 5 سینیٹ ارکان اور اپوزیشن کے 5 ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے، سردار ایاز صادق کی جانب سے دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا ہے۔ مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے حکومت کا تحریک انصاف سے پہلا رابطہ
حکومتی ارکان نے چیئرمین سینیٹ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کی جانب سے تجویز کردہ کمیٹی کو بحث کے لیے پارلیمنٹ میں جگہ دی جائے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور اسد عمر سے رابطہ کیا ہے، صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ڈسکشن کمیٹی کے لیے 5 نام مانگ لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں