اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے سابق خاتون رکن پارلیمنٹ مرسل نبزادہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ افغان حکام کے مطابق سابق خاتون رکن پارلیمنٹ کے گھر پر فائرنگ کی گئی، سابق افغان رکن پارلیمنٹ مرسل نبزادہ جاں بحق ۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پارلیمنٹ کا گارڈ بھی ہلاک اور مرسل نبی زادہ کا بھائی زخمی ہوا۔ افغان حکام کے مطابق گزشتہ رات سابق رکن پارلیمنٹ کے گھر پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
32 سالہ مرسل نبزادہ پارلیمنٹ کی ان چند خواتین ارکان میں سے ایک تھیں جو اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے کابل میں موجود تھیں۔مرسل نبی زادہ کے قریبی ساتھیوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ‘افغانستان کے لیے لڑنے والی نڈر چیمپئن کے طور پر بیان کیا، جس نے ملک چھوڑنے کا موقع مسترد کر دیا اور کابل میں حالات کا سامنا کرنے کو ترجیح دی۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے مرسل نبی زادہ کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ افغانستان کی سابق قانون ساز مریم سلیمان خیل نے کہا کہ مرسل نبی زادہ "ایک مضبوط اور بہادر خاتون تھیں جنہوں نے بلا خوف خطر خطرات کا مقابلہ کیا، جو خوف کے باوجود ہمیشہ حق اور سچ کے لیے کھڑی رہیں”۔
انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘افغانستان چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجود، انھوں نے اپنے لوگوں کے ساتھ رہنے اور ان کے حقوق کے لیے لڑنے کا انتخاب کیا