کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کو فی الحال اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم 24 اکتوبر 2023 سے میسجنگ ایپ کے لیے سپورٹ صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر فراہم کی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اینڈرائیڈ 4.1 یا اینڈرائیڈ 5.0 سے پہلے کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ کو ہٹا دیا جائے گا۔واٹس ایپ نے اپنے FAQ پیج میں کہا کہ جب آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم ہو جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے مطلع کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا 150 سے زائد ممالک میں چینلز کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
نوٹ کریں کہ واٹس ایپ صارف کے انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے ایسے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو جدید ترین ایپل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے آلات کو iOS 12 یا اس کے بعد کا ورژن درکار ہے۔ویسے زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں اب بھی اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہیں لیکن کچھ پرانے فونز ایسے بھی ہیں جو پرانے آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔