کینیڈین ہائی کمیشن کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر کینیڈین سفارتکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، گلوبل افیئر کینیڈا بھارت میں سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، بھارتی حکومت نے ویانا کنونشن کے تحت سفارت کاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت بھی سفارت خانوں میں عملے کی کمی پر غور کر رہی ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو کینیڈین حکومت جلد ہی اپنے ہندوستانی سفارت خانے بند کر دے گی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مودی سرکار نے اسی طرح کے ہتھکنڈوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔
78