پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی بھی تحلیل ،سمری گورنر کو موصول

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے عملدرآمد کے لیے گورنر کو ارسال کردی۔ گورنر کے پی نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے 17 جنوری کو 9 بجے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے گورنر کو بھجوا دیے۔ اگر گورنر نے آئینی اور قانونی طور پر 48 گھنٹوں کے اندر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو 19 جنوری کو 9 بجے اسمبلی خود ہی تحلیل ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے حکم پر عمل کیا اور اسمبلی تحلیل کرنے کے مشورے پر دستخط کرکے تمام افواہوں کو جھوٹا ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کو ہی منتخب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی

دوسری جانب صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے، اگر گورنر نے سمری منظور نہ کی تو بھی اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ بعد ازاں گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کے ترجمان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں

پنجاب اسمبلی تحلیل ،وفاقی حکومت کا 12 اپریل کو انتخابات کرانے کا فیصلہ

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ ملا ہے جس پر تمام معاملات کو دیکھ کر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد محمود خان نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک قائم مقام وزیراعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com