اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاجر جلد دکانیں کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کو بجلی بہت مہنگی کرنی پڑے گی۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ توانائی کی بچت پروگرام کے پہلے مرحلے میں سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر تاجر جلد دکانیں کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو بجلی بہت مہنگی کرنی پڑے گی۔
حکومت کا شادی ہالز رات 10 بجے اور بازار 8:30 بند کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پیسہ آرہا ہے، چین سے قرضہ اتارنے جا رہے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرے گا اور 6 ماہ میں مالیاتی پوزیشن بہتر ہو جائے گی جب کہ حکومت نے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔