اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )القاعدہ رہنما ہلاک، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں ڈرون حملے میں مار ے گئے
صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الظواہری متعدد امریکی شہریوں کے قتل کا ذمہ دار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) نے اتوار کو افغان دارالحکومت کابل میں ایمن الظواہری کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔ ایمن الظواہری نے 2011 میں اس کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔
ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔