عمران خان استعفیٰ دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں، اکبر ایس بابر

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)عمران خان مستعفی ہو جائیں، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات ثابت ہونے پر فوری استعفیٰ دیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ چشم کشا کیس ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں جس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں تبدیلی ہونی چاہیے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ بڑے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو نظریاتی کارکنوں کے حوالے کر دیا جائے اور اب عمران خان کے پاس استعفیٰ نہ دینے کا کوئی جواز نہیں بچا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ تھی
انہوں نے کہا کہ مجھے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں، یہ قومی مفاد ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا کہ میں پاکستانی اداروں سے انصاف لیکر دلاؤں گا۔ الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکیوں نے فنڈنگ ​​کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بڑے پیمانے پر غلط بیانی کی۔ انہوں نے جھوٹے سرٹیفکیٹ پیش کئے۔ یہ ایک بہت بڑا تاریخی فیصلہ ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca