161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر اور علی اصغر خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان نے دونوں نامزدگیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی نشست سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہونے والے علی اصغر خان مرحوم ایئر مارشل (ر) اصغر خان کے صاحبزادے ہیں۔
گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے مختصرپریس کانفرنس میں تحریک انصاف کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نئی نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔