وزیر اعظم شہباز شریف سےانقرہ البائرک گروپ اور ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے انقرہ البائرک گروپ زورلو گروپ اور ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی مریم اورنگزیب

اور ترکی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بھی وفود کے ساتھ ملاقاتوں میں شرکت کی۔

 

البیراک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد البائرک سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں البائراک گروپ کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔ البائراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت کے رہائشی منصوبوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر منصوبوں میں اپنی گہری دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔
قبل ازیں سنان آق (زورلو گروپ) نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان میں زورلو گروپ کے ہوا سے بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کو زورلو گروپ کی پاکستان میں الیکٹرانکس، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا گیا۔
دریں اثناء ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر ایردال ایرن اور سیکرٹری جنرل حسن یالسن کی قیادت میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]