اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور تحریک انصاف کی دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
تھانہ سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کی خواتین کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ عالیہ حمزہ ملک، مریم مزاری اور صبوحی انعام جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہیں شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج ابھر گل خان نے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ا نہیں 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نو مئی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا
کریک ڈائون کے تحت ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں
گزشتہ روز زمان پارک کا بھی محاصرہ کیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد تمام سڑکیں کھول دی گئیں