16جون تک فیصلہ ہو جائےگا،حکومت اداروں سے لڑانے کی کوشش کررہی ہے، شیخ رشید 

 

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر اتار رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیراؤ اور حکومت کی ناکام سازش عوام کو اداروں سے لڑانے کی ناکام کوشش ہے۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اس میں زیادہ تر پولیس والے سرگرم ہیں جو نواز شریف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اور آج پولیس میں اعلیٰ افسران بن چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ قیدیوں کو آج عدالت میں پیش کیا جاتا ہے یا نہیں، عدالت ضمانت دیتی ہے تو ایف آئی آر تیار کر لی جاتی ہے۔ .

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات کا 16 جون تک فیصلہ ہو جائے گا، 4 مرلے کی لال حویلی کا کیس بھی آج ایمرجنسی کے طور پر رکھا گیا ہے۔  اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ ہے اور انشاء اللہ آئین و قانون کی جیت عدلیہ کی ہوگی۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]