تمام تنازعات سفارتکاری سے ختم ہوتے ہیں،روسی صدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، تمام تنازعات سفارت کاری سے ختم ہوتے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تنازع کا پہیہ گھمانا نہیں بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تیزی سے کوششیں کریں گے، وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دشمنی کی شدت سے بلا جواز نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے مخالفوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ جلد از جلد اس بات کا ادراک کر لیں کہ روس نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
پیوٹن نے کہا کہ تمام مسلح تنازعات کا خاتمہ صرف سفارتی اور مذاکراتی عمل سے ہوتا ہے، تنازع کے فریق جلد یا بدیر بیٹھ کر کسی معاہدے پر پہنچ جاتے ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکہ کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے اور یہ روسی S-300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com