امریکا کا اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑا بھیجنے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے گئے بحری بیڑے میں طیارہ بردار بحری جہاز سمیت 5 تباہ کن طیارے شامل ہیں۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی خطے میں اپنی طاقت میں اضافہ کرے گی اور اسرائیلی فوج کے لیے مزید فوجی سازوسامان، لڑاکا طیارے، اسلحہ اور گولہ بارود اسرائیل بھیجا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ، کوئی نتیجہ نہ نکل سکا

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بیڑے اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں، امریکی فضائیہ کے F-15، F-16، F-35 اور A-10 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی سیکیورٹی امداد آج سے شروع ہوگی۔واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے تھے، جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں ایک افسر اور 50 صہیونی فوجی بھی شامل تھے۔ 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جب کہ 2200 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا۔

مزید پڑھیں

حماس حملے ، ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز ،ہزاروں زخمی

اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس کے ساتھ جھڑپ میں سب سے سینئر اسرائیلی فوجی کرنل جوناتھن اسٹین برگ بھی مارے گئے جب کہ حماس نے سینیئر اسرائیلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور مزید فائرنگ کی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچے جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 121 سے زائد ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت 413 فلسطینی شہید جب کہ 2300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا