اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلی انتخابات اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو آئندہ دو روز میں فنڈز کے لیے خط لکھا جائے گا، الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 5 ارب روپے مل گئے، مزید 10 ارب روپے مانگے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں نگران حکومت قائم ہوگئی، محمد اعظم خان نے نگرا ن وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، انہوں نے صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
پنجاب میں نگر ان وزیراعلیٰ کی تقرری پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک کے باعث معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا ہے۔ دو ناموں پر غور کیا جائے گا۔