آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق 10 سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل میں پولیس چوکی پر حملہ کیا۔
آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشت گرد ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔ .
عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ پہنچ گئی ہیں، دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔
261