مونچھ کے بغیر دو فلموں میں کام کیا ،فلاپ ہوگئیں، انیل کپور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مونچھ کے بغیر میں کچھ نہیں ،بالی ووڈ اداکار انیل کپور جو اپنی مونچھوں کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتے ہیں نے کہا کہ انہوں نے مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا، دونوں فلمیں فلاپ ہوئیں۔

کامیڈی شو کیس تو بنتا ہے میں میزبان رتیش دیش مکھ نے انیل کپور سے سوال کیا کہ انہوں نے فلم منشات کے بعد مونچھوں کے بغیر کوئی فلم کیوں نہیں کی جس پر 60 سالہ لیجنڈ اداکار انیل کپور نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے مونچھیں صاف کیں لیکن دونوں فلمیں فلاپ ہوگئیں

انیل کپور نے کہا کہ بغیر مونچھوں کے بننے والی فلموں کی باکس آفس پر کارکردگی دیکھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی ایسی فلمیں نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ انیل کپور نے 1991 میں فلم منسوت اور 1998 میں فلم جھوٹ بولے کو کتے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جب کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم سلام عشق میں انیل کپور کچھ دیر کے لیے مونچھوں کے بغیر نظر آئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔