اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توانائی بحرن کے باعث آئے دن عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اورپھرلوڈشیڈنگ کے باعث عوام دوہرے عذاب میں مبتلاہوتے ہیں ایسے میں بھارت کی پنجاب حکومت نے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے، اب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں وعدے کرتی تھیں لیکن ان کے اقتدار کے پانچ سال گزر جائیں گے لیکن وہ وعدے پورے نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے آج عوام سے اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا ہے اور پنجاب کے عوام کو اب بجلی کے بلوں میں بھاری ریلیف ملے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی کریں گے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کریں گے۔