آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ تاخیر سے کیا اور ہم نے ان کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر کی خیریت دریافت کی اور ملزم کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پنجاب حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی، ہمیں ہر صورت آئی ایم ایف سے اتفاق کرنا پڑا، اب ہم آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں’۔ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ماضی میں ملک کو ایک سو پچاس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اکیلا شخص انتشار پھیلانے پر تل رہا ہے، تکبر اور غرور انسان کو تباہ کر دیتا ہے، عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، عمران خان کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور لوگوں کو گالی دیتا ہے، وہ کہتا ہے فلاں کو نہیں چھوڑوں گا۔ انسان کی اوقات کیا ہوتی ہے؟ اس قسم کی باتیں قوم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca