غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز غزہ کے بے گناہ لوگوں پر وحشیانہ حملہ کر رہی ہیں، قابض صہیونی فورسز نے تازہ ترین حملوں میں رفح کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جہاں مقبوضہ مغربی علاقے جنین میں 20 افراد شہید ہوئے. ہسپتالوں اور مساجد پر بھی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں 12 شہری شہید ہو گئے.
کمال عدوان ہسپتال کے عملے کو اسرائیل نے ہسپتال سے نکالا، غزہ کا ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہو گیا 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 787 ہے جبکہ 50 ہزار 897 افراد زخمی ہوئے ہیں.
فلسطینی قیدی سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے.
دوسری جانب یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو امداد کی فوری ضرورت ہے, خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔