سائفر کیس میں عمران خان شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی کے سائفر کیس میں ضمانت کی سماعت کرنے والی بنچ کو تبدیل کر دیا گیا.

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے.

اس سے قبل 22 نومبر کو جسٹس سردار طارق، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی.

شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا مقدمہ بھی ساتھ ہی طے کر لیا گیا ہے.

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]