لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 11 لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے چار کی شناخت پاکستانیوں کے طور پر ہوئی ہے۔

لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو مشرقی لیبیا کے شہر سرتے کے قریب ہاروا ساحل پر پیش آیا۔جائے حادثہ سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے چار پاکستانی ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی ایک ٹیم نے واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے سرتے شہر کا دورہ کیا اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی شناخت پاکستانیوں کے طور پر کی ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ اس کے علاوہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پانچ لاشیں مصری شہریوں کی ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com