امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تہران نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ اسے کیسے حاصل کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی مسئلے کو "حل” کریں گے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے دور صدارت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ایران اپنے جوہری عزائم ترک کر دے تو وہ ایک عظیم قوم بن سکتا ہے۔ٹرمپ کے سخت بیانات کے پس منظر میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور 12 اپریل کو عمان میں منعقد ہوا، مذاکرات کی میزبانی سلطنت عمان نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹ کوف نے کی جبکہ ایرانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور مثبت اور تعمیری رہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com