ایپل کا آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایپل نے آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم iOS 17 متعارف کرا دیا ہے۔

iOS 17 کا اعلان کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا۔یہ نیا آپریٹنگ سسٹم ستمبر میں آئی فون کے مختلف ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا۔اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو چلانے والے آئی فونز فیس ٹائم کالز کے دوران ویڈیو وائس میل بھیج سکیں گے۔

اسی طرح ایک نیا فیچر Name Drop متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے صارفین 2 قریبی آئی فونز کے ساتھ رابطے کی تفصیلات شیئر کر سکیں گے۔iOS 17 ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کے استعمال کے عمل کو بھی آسان بناتا ہے۔کمپنی نئے آپریٹنگ سسٹم میں آٹو کریکٹ الگورتھم کو بھی بہتر کر رہی ہے جبکہ ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا نام کانٹیکٹ پوسٹر ہے، جس کی مدد سے آپ پروفائل پکچرز اور دیگر چیزوں کی مدد سے کانٹیکٹ پوسٹرز بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کو آئی فونز میں اردو نستعلیق شامل کرنے پر کس نے راضی کیا ؟

iOS 17 اسٹینڈ بائی موڈ اور ایک نئی جرنل ایپ بھی شامل کر رہا ہے۔آئی فون پر تصاویر، کیلنڈر، گھڑی اور دیگر کو اسٹینڈ بائی موڈ میں ڈیوائس کو چھوئے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا۔یہ نیا آپریٹنگ سسٹم ڈویلپرز کے لیے (بیٹا)ورژن میں دستیاب ہے جب کہ عوام کو اس تک رسائی کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca