وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چف جنرل باجوہ کی ملاقات

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موجودہ ملکی حالات میں دوبڑوں کی ملاقات انتہائی اہم تصور کی جارہی ہے جہاں ایک طرف ملک بحرانی کیفیت کا شکار ہے مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہورہا جبکہ سب سے بڑا صوبہ پنجاب بھی سیاسی بحران کا شکار ہے ایسے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں یقینا تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور ملک کو بہتری کی طرف لاجانے اور خاص کرروس سے تیل خریدنے کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوئی ہوگی ۔وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات عام حالات میں معمول کی بات تصور کی جاتی ہے تاہم ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اس مشاورت کو سیاسی حلقے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca