اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 12 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔پہلے مرحلے میں تمام 12 کھلاڑی تین بار جیولن پھینکیں گے، تین راؤنڈز کے بعد 8 بہترین پھینکنے والے ایتھلیٹس مزید تین راؤنڈز لگائیں گے ۔پاکستان کے ارشد ندیم سیزن کے بہترین 86.59 کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جو ارشد کے سیزن کے چار فائنلسٹ کے بہترین تھرو سے بہتر ہے۔ہندوستان کے نیرج چوپڑا کا سیزن کا بہترین 89.34 میٹر ہے جبکہ جیکب ویڈلچ کا سیزن کا بہترین 88.65 ہے۔ گریناڈا کے اینڈریسن پیٹرز کا سیزن بہترین 88.63 ہے جبکہ جرمنی کے جولین ویبر کا سیزن بہترین 88.37 ہے۔فائنل میں 12 کھلاڑیوں میں سے پانچ کھلاڑیوں کے پاس 90 میٹر سے زیادہ لمبی تھرو کی ذاتی بہترین کارکردگی ہے۔
مزید پڑھیں
پیرس اولمپکس،چینی کھلاڑی کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہم وطن کو شادی کی پیشکش
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 86.59 میٹر تھرو کیا، نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹر، پیٹرس اینڈرسن نے 88.63 میٹر اور جولین ویبر نے 87.76 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے لیے ارشد ندیم کو ان سب سے بہتر پھینکنا ہو گا۔مقامی میڈیا کو بھیجی گئی ویڈیو میں ارشد ندیم نے قوم سے کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے آپ کی دعاؤں سے عزت دی ہے۔ میں نے جیولین تھرو کے فائنل میں جگہ بنائی ہے اور یہ آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
پیرس اولمپکس ،چین 11 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست
انہوں نے کہا کہ میں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیولین تھرو میں پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر کے بہت خوش ہوں۔ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے دعا کریں کہ فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کے لیے میڈل لے آؤں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 1992 کے اولمپکس کے بعد سے کسی رنگ کا تمغہ نہیں جیتا ہے۔ 2024 کے اولمپکس میں پاکستان 7 رکنی اسکواڈ میں حصہ لے رہا ہے جس میں سے 6 کھلاڑی جیتنے میں ناکام رہے۔ 32 سال بعد صرف ارشد ندیم سے پاکستان کے لیے کوئی تمغہ جیتنے کی امید ہے۔